پنجاب اسمبلی :مفاد عامہ کا معاملہ ،پہلی بار براہ راست کوریج

پنجاب اسمبلی :مفاد عامہ کا معاملہ ،پہلی بار براہ راست کوریج

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار مفاد عامہ کے مسئلے کی براہ راست کوریج کی گئی۔

چیئرمین سمیع اللہ خان کی زیرصدارت سپیشل کمیٹی نے لاہور جم خانہ کو مبینہ اربوں روپے کی سرکاری اراضی ارزاں نرخوں پر دینے کے معاملے پر متعلقہ محکموں سے ایک ہفتے میں وضاحت طلب، سیکرٹریز کالونی، ہاؤسنگ ، زراعت ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈی سی کو آئندہ اجلاس میں ریکارڈ سمیت پیش ہونے ، سیکرٹری قانون کو جم خانہ کی لیز کے معاملہ پر تمام آئینی پہلوؤں اور سوالات کے جواب مرتب کرنے کا حکم دیدیا۔ حکومتی رکن امجد علی جاوید کی تحریک التوا کے مطابق لاہور جم خانہ کلب کا ماہانہ کرایہ30کروڑ روپے بنتا ہے ، اراضی 417 روپے ماہانہ کرایہ پر 50سالہ لیز پر دی گئی۔ سمیع اللہ خان نے کہا اشرافیہ ملک پر قابض ہے ، جم خانہ کلب کی لیز چھوٹی سی مثال ہے ، کمیٹی میرٹ پر کیس دیکھے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں