عمران سے علی امین کی ملاقات ،ڈی چوک احتجاج پر مشاورت
راولپنڈی (خبر نگار )وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ۔ سیاسی صورتحال اور 4 اکتوبر کو ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔
علی امین گنڈا پور خلاف معمول چکری موٹر وے سے اڈیالہ جیل آئے ، بانی پی ٹی آئی سے کانفرنس روم میں ملاقات کر وائی گئی جو سوا گھنٹہ جاری رہی ۔ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی،جبکہ راولپنڈی میں ہفتہ کو کئے گئے احتجاج اور اسکے ختم کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔ علی امین گنڈا پور بغیر میڈیا سے گفتگو کئے موٹر وے چکری انٹرچینج کے راستے سے ہی واپس روانہ ہو گئے ۔