نظر ثانی بینچ غیر آئینی ،یکطرفہ کارروائی ہوئی :علی ظفر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظر ثانی بینچ غیر آئینی ہے ،آج سپریم کورٹ کے سامنے بینچ کی تشکیل پر اپنے دلائل دوں گا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا امید ہے عدالت بینچ کی تشکیل پر ان کے دلائل سے متفق ہوجائے گی، بینچ میں جسٹس منیب اختر نہیں تھے ، جب تک جسٹس منصور علی شاہ بینچ تشکیل کرنے والی کمیٹی کا حصہ نہیں، بینچ قبول نہیں۔بانی پی ٹی آئی کو بھی بینچ پر تحفظات ہیں، بالکل یکطرفہ بحث ہوئی، فیصلے کا دفاع کرنے کے لیے کوئی جج موجود نہ تھا کہ ججمنٹ میں کیا لکھا ہے ۔