چاہے کوئی گالیاں دے ہم آئین اور قانون پر عملدرآمد کرتے رہیں گے:چیف الیکشن کمشنر

 چاہے کوئی گالیاں دے ہم  آئین اور قانون پر عملدرآمد کرتے رہیں گے:چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (وقائع نگار)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ چاہے کوئی گالیاں دے ہم آئین اور قانون پر عمل درآمد کرتے رہیں گے۔

چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں چاررکنی کمیشن نے اسلام آباد کے حلقوں کے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے پر سماعت کی،شعیب شاہین نے کہا ہمیں کہیں سے انصاف نہیں مل رہا ، ممبر خیبرپختونخوا نے کہا کوئی آپ کو فیور دے تو آپ سمجھتے ہیں کہ انصاف مل گیا،شعیب شاہین نے کہا ہم تو یہاں اجنبی ہیں،ممبر بلوچستان نے کہا کیسے اجنبی ہیں آپ؟ شعیب شاہی نے کہا ہمارے ساتھ جو ناانصافیاں کی گئیں ان کی بات کر رہا ہوں۔شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے آج تک گالی نہیں دی اس پر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ یہ بات آپ اپنے ساتھیوں سے پوچھیں۔ بعدازاں سماعت آج ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردی گئی جب کہ طارق فضل چودھری کی درخواست پر سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں