شبلی فراز کا نام سفری پابندی فہرست سے نکال دیا گیا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے ) پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی فہرست سے نکال دیا گیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے توہین عدالت کیس میں سینیٹر شبلی فراز کا نام سفری پابندی لسٹ نے نکال دیئے جانے پر درخواست نمٹادی۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ ایف آئی اے کی صرف پی این آئی ایل لسٹ ہوتی ہے ،انکا نام ایف آئی اے کی فہرست میں شامل نہیں ،پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام نے عدالت کو بتایاکہ ہم نے پی سی ایل سے نام نکال دیا تھا ،اب یہ ای سی ایل پر ہیں ،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شائستہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت کو بتایاکہ شبلی فراز کا نام ای سی ایل اور پی سی ایل دونوں سے نکال دیا ،عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے بیان پر درخواست نمٹا نے کا حکم سنادیا۔