جسٹس منصور علی شاہ کی رخصت، مقدمات ڈی لسٹ
اسلام آباد (آئی این پی )جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی کے باعث سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات دی لسٹ کر دئیے گئے ،ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ بدھ کو سپریم کورٹ نہیں آئے ، انہوں نے قریبی عزیز کی علالت کے باعث رخصت لے لی۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کردئیے گئے ،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کو کیس سننے تھے ،ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کو کیس منتقل کیے گئے ، اس 2 رکنی بینچ کو کورٹ روم 6 میں کیس سننے تھے ، کورٹ روم 6 میں 2 رکنی بینچ کچھ دیر بیٹھ کر واپس چلا گیا،یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا جس میں جسٹس منصور علی شاہ شریک نہیں ہوئے تھے ۔