ایتھلیٹ شجر عباس کا انعامی رقم نہ ملنے پر ایچ ای سی کو خط
لاہور (کورٹ رپورٹر )پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس نے انعامی رقم نہ ملنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خط ارسال کر دیا۔
قومی کھلاڑی نے ایچ ای سی کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ خط میں تحریر کیا گیا کہ 2022 میں 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن کے باوجود ابھی تک انعامی رقم نہیں ملی۔ نیشنل چیمپئن شپ میں 100 میٹر اور 200 میٹر ریس میں 2 گولڈ اور سلور میڈل لئے مگر ایچ ای سی نے ابھی تک انعامی رقم نہیں دی۔ مجھے بار بار آفس بلا کر تذلیل کی جاتی ہے ۔