ایران ،اسرائیل کشیدگی دنیا بھر کی ایئرلائنز کا مشرق وسطیٰ میں فضائی آپریشن متاثر

ایران ،اسرائیل کشیدگی  دنیا بھر کی ایئرلائنز کا مشرق  وسطیٰ میں فضائی آپریشن متاثر

لاہور(نیوز رپورٹر )ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دنیا بھر کی ایئرلائنز کا مشرق وسطیٰ میں فضائی آپریشن متاثر ہو گیا ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمریٹس نے 8 اکتوبر تک دبئی سے بیروت کی پروازیں ، ایران ایئر نے آئندہ نوٹس تک بیروت کی تمام فلائٹس کینسل کردیں، فلائی دبئی نے 7 اکتوبر تک بیروت کی فلائٹس منسوخ کی ہیں، قطر ایئرویز نے آئندہ نوٹس تک بیروت کی تمام پروازیں، ایئر انڈیا نے بھی آئندہ نوٹس تک تل ابیب کی پروازیں معطل کردیں ۔ برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے مارچ 2025 تک تل ابیب کے آپریشنز معطل کردئیے ،برطانیہ نے 4 نومبر تک اپنی ایئرلائنز کو لبنان کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ،جرمن لفتھانزا گروپ نے 31 اکتوبر تک تل ابیب کی فلائٹس کے تعطل میں توسیع کردی ۔علاوہ ازیں پی آئی اے نے اپنے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کو فعال کردیا، ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر میں بلیو لیول کی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور تمام شعبہ جات کو ایران، اسرائیل کشیدگی کے بعد تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں