ہائیکورٹ :سکولز ، کالجز بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت

 ہائیکورٹ :سکولز ، کالجز بسوں پر بچوں  کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ سکول ایجوکیشن لاہور کو سکولز اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ لاہور میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائیاں کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ تحریری آرڈر میں کہا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کو نقشے کے مطابق بحال کیا جائے ۔ ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ ٹولنٹن مارکیٹ میں نکاسی آب کو متاثر کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔ جوڈیشل کمیشن رنگ روڑ لاہور کے گردونواح میں درخت لگانے کے حوالے سے میٹنگ کرے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے مختلف محکموں سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے کارکردگی رپورٹس طلب کر لیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں