سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلانے پر بیرسٹر گوہر سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج

سرکاری ادارے کے سربراہ  کا پتلا جلانے پر بیرسٹر گوہر سمیت  20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے اور سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلانے پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سمیت 20 سے زائد وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر سمیت 20 سے زائد وکلا کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمے میں ممبر قومی اسمبلی لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز، سلمان اکرم راجا، مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی اور اعظم سواتی کو نامزد کیا گیا ۔وکیل نسیم حیدر پنچوتھا، انصر ایڈووکیٹ اور عبداللہ وزیر بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں، 100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ، وکیل مصطفین کاظمی پہلے ہی گرفتار ہیں۔مقدے کی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا اور پولیس افسروں و اہلکاروں سے مزاحمت اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں