گریڈ 18اور 17کے 15ریلوے افسرو ں کے تقرر و تبادلے

 گریڈ 18اور 17کے 15ریلوے افسرو ں کے تقرر و تبادلے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )محکمہ ریلوے نے گریڈ 18اور 17کے 15افسرو ں کے تقرر و تبادلے کر دیئے ۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ٹی او ملتان میاں فضل الٰہی کو ڈپٹی ایف جی آئی آر ہیڈ کوارٹر ،ڈی سی او ملتان رملہ شاہد کو ڈی ٹی او ملتان کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں،اے ٹی او ٹو کراچی شہیمہ غنی کو اے سی او تھری کراچی ،اے ٹی او /اے سی او ون ملتان محسن   نصر اللہ کو اے سی ایم فائیو ہیڈ کوارٹر لاہور،اے ٹی او /اے سی او تھری لاہور ظفر اقبال کو سٹیشن منیجر لاہور ،اے سی ایم زیر نگرانی سی سی ایم مرینہ عتیق کو اے ٹی او /اے سی او پشاور ،ایم ایس ڈگری پروگرام سے واپس آنے والے صولت عباس شاہ کو اے ٹی او /اے سی او ملتان ،ایم ایس کورس سے واپسی پر زبیر امان کو اے ٹی او ٹو کراچی ، بلال قمر کو اے ٹی او /اے سی او تھری لاہور ،زر گل کو اے سی ایم ون پی لاہور،کامران علی کو اے سی ایم ہیڈ کوارٹر ، احمد ملک کو اے ٹی او/اے سی او ٹو ملتان ، حسیب امداد کو اے ٹی او /اے سی او تھری سکھر اور عائشہ افضل کو اے سی ایم فور پی لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں