آئینی ترامیم ،2روزمیں اتحادیوں اور اپوزیشن سے مشاورت ہوگی :اعظم نذیر

آئینی ترامیم ،2روزمیں اتحادیوں اور  اپوزیشن سے مشاورت ہوگی :اعظم نذیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر آئندہ دو روز میں اتحادی جماعتوں اور حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئینی ترامیم پر کام جاری ہے ، کچھ فریقین کی طرف سے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ آئینی ترامیم کے متعلق وکلا تنظیموں نے بھی اپنی سفارشات دے دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں