اسلام آباد :علی امین گنڈاپور اور واثق قیوم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بر قرار

 اسلام آباد :علی امین گنڈاپور اور واثق قیوم کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری بر قرار

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں مسلسل عدم پیشی پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپوراور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بر قراررکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور عمر تنویر واثق قیوم عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ،دوران سماعت سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اورکیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں