اعجاز چودھری، حافظ فرحت اور شیخ امتیاز کی ضمانتیں خارج

اعجاز چودھری، حافظ فرحت اور شیخ امتیاز کی ضمانتیں خارج

لاہور، اسلام آباد (کورٹ رپورٹر،اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کو راحت بیکری کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں اعجاز چودھری، حافظ فرحت اور شیخ امتیاز محمود کی ضمانتیں خارج کر دی۔

ضمانتیں خارج ہونے کے بعد حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز ہائیکورٹ سے فرار ہوگئے ۔لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کو راحت بیکری کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت  بعد از گرفتاری، حافظ فرحت اور شیخ امتیاز محمود کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں ۔ ضمانتیں خارج ہونے کے بعد فرحت عباس ، شیخ امتیاز ہائیکورٹ سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانتوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ حافظ فرحت عباس اور شیخ امتیاز کو گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کرنا ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے زیر سماعت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں