پی ٹی آئی وکیل مصطفین کاظمی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی وکیل مصطفین کاظمی  کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی وکیل مصطفین کاظمی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران وفاقی پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی میں مصطفین کاظمی کوعدالت میں پیش کیا گیا اور پولیس کی جانب سے مصطفین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل مصطفین کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر درج مقدمہ میں پی ٹی آئی وکلا مصروف خان ، مرزا عاصم اور مرتضیٰ حسین طوری اور دیگر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔،عدالت نے مصروف خان ، عاصم بیگ ،مرتضیٰ حسین ،عتیق الرحمن صدیقی اور طارق محمود کی پانچ پانچ ہزار روپے مالیتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا اور جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت11 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں