وزیر تعلیم نے ناقص کارکردگی پر 3 افسروں کو معطل کر دیا

وزیر تعلیم نے ناقص کارکردگی  پر 3 افسروں کو معطل کر دیا

لاہور( این این آئی )وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ناقص کارکردگی پر 3 افسروں کو معطل کر دیا ۔وزیر تعلیم نے ڈائریکٹر کالجز سرگودھا، سی ای او ایجوکیشن و سیکرٹری بورڈ سرگودھا سمیت 3 افسران کو معطل کیا ۔

وزیر تعلیم نے افسران کو شکایات اور غیر تسلی بخش تعلیمی نتائج پر معطل کیا ۔وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تعلیمی افسران اوربورڈز کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔رانا سکندر حیات نے سرگودھا کے تعلیمی افسران کی مجموعی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں