جنرل ساحر شمشاد سے روسی ڈپٹی چیف سرگئی یورویوچ استراکوف کی ملاقات

جنرل ساحر شمشاد سے روسی ڈپٹی چیف  سرگئی یورویوچ استراکوف کی ملاقات

راولپنڈی (خصوصی نیوز رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے گزشتہ روز روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل سرگئی یورویوچ استراکوف نے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون اور سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا،ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا تاکہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے ۔کرنل جنرل سرگئی یورویوچ استراکوف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں