بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج کی دعوت ملک دشمنی کا آخری لیول :عظمیٰ بخاری
لاہور(اے پی پی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا بیرسٹر سیف کا بھارتی وزیر خارجہ کو ریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا ملک دشمنی کا آخری لیول ہے۔
تحریک انصاف کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں اسرائیلی مددگاروں کو احتجاج کی دعوت کب ملتی ہے ؟،تحریک انصاف کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں، ان لوگوں میں ملکی وقار، ملکی سالمیت اور خود مختاری جیسی سوچ دور دور تک موجود نہیں۔ تحریک انصاف اپنے عزائم سے ثابت کر تی ہے کہ اس کا مشن ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنا ہے ، فتنہ پارٹی کے ریاست مخالف احتجاج میں افغان شہریوں کی شرکت کئی سوالات کھڑے کر رہی ہے ، اسلام آباد سے بڑی تعداد میں فتنہ پارٹی کے احتجاج میں شریک افغان شہریوں کی گرفتاری ان کے عزائم بے نقاب کرتی ہے ۔ اڈیالہ جیل کے قیدی نے قسم کھائی ہے کہ پاکستان میں امن اور خوشحالی قائم نہیں رہنے دینی، اس فتنے کیلئے اسرائیلی، افغانی اور بھارتی لابیاں کام کر رہی ہیں۔ پنجاب کے عوام باشعور اور عقلمند ہیں اسی لئے پنجاب کے لوگوں نے اڈیالہ جیل کے قیدی کے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے ، خیبر پختونخوا کے عوام کے حالات قابل رحم ہیں ان کیلئے دعا گو ہیں وہ جلد اس فتنے کی حقیقت دیکھیں۔