پختونخوا میں دہشتگردی انتہا پر،حکومت کو فکر نہیں ،میاں افتخار
صوابی(آئی ا ین پی )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے لیکن حکومت کو کوئی فکر نہیں ،حالات کو سنبھالنے میں مرکزی اور صوبائی حکومت دونوں ناکام ہوچکی ہیں۔
صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پسماندہ رکھا جارہا ہے ۔ پختون سرزمین پر بین الاقوامی قوتیں اور ان کے سہولت کار دہشت گردی کا کاروبار کررہے ہیں، ہمارے خون سے کھیل کر دہشت گردی کی آڑ میں ڈالرز کے لیے راستہ ہموار کیا جاتا ہے ۔ حکومت اٹھارہویں آئینی ترمیم، صوبائی خودمختاری اور این ایف سی ایوارڈ کو بھول چکی ہے ۔