سری لنکا میں قید 56پاکستانیوں کی واپسی ممکن ، عبد العلیم خان اخراجات برداشت کرینگے

سری لنکا میں قید 56پاکستانیوں  کی واپسی ممکن ، عبد العلیم خان  اخراجات برداشت کرینگے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر نجکاری عبد العلیم خان کی مشترکہ کاوشوں سے کئی سالوں سے سری لنکا میں پھنسے 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوگئی،وہ ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچائے جائیں گے ۔

 جاری بیان کے مطابق ان پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ اور سری لنکن حکام کے درمیان تین ماہ سے  رابطوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی ۔سری لنکا سے ان قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات وزیر نجکاری عبد العلیم خان برداشت کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں