ڈی چوک احتجاج میں کے پی کے وسائل استعمال پرتحقیقاتی کمیٹی قائم

ڈی چوک احتجاج میں کے پی کے  وسائل استعمال پرتحقیقاتی کمیٹی قائم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال پر 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری رفعت مختار، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعود اورگریڈ  20 کے آئی بی افسر پر مشتمل ہوگی جو صوبائی حکومت کے وسائل اور سرکاری ملازمین کے استعمال کی تحقیقات کرے گی۔ محکمہ داخلہ نے کمیٹی کو7دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ان باتوں کی نشاندہی کرے گی کہ 4 اور 5 اکتوبر کو احتجاجی ریلی و دھرنے کیلئے کونسی سرکاری گاڑیاں لائی گئیں، ریلی میں شریک سرکاری گاڑیوں کی تعداد کتنی تھی، یہ گاڑیاں لانے کی اجازت کس نے دی اور وہ اعلیٰ افسر کون تھے جنہوں نے آمادگی ظاہر کی کہ ریلی میں سرکاری وسائل کو استعمال کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں