را ئٹ سائزنگ :سپیکر نے عارضی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنیکی ہدایت
اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے گریڈ 1تا 20 کی 220نئی اسامیوں کی تخلیق روک دی ،رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت سپیکر نے نئی بھرتیاں نہ کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ۔
سپیکر نے را ئٹ سائزنگ پالیسی کے تحت عارضی ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کے احکامات بھی جار ی کئے ہیں ۔سپیکر نے نئی اسامیوں کی تخلیق کی تجویز مستر دکردی، سابق سپیکر کے دور میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سپیکر وڈپٹی سپیکر آفس میں منظور شد ہ اسامیوں سے زائد بھرتیاں کی گئی تھی سپیکرقومی اسمبلی نے رائٹ سائزنگ کے تحت عارضی ملازمین کوفوری طورپر فارغ کرنے او رکنٹریکٹ ملازمین کو توسیع نہ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔