مشرق وسطیٰ کی صورتحال: آج ایوان صدر میں اے پی سی ہوگی

 مشرق وسطیٰ کی صورتحال: آج ایوان صدر میں اے پی سی ہوگی

اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے ،نیوز ایجنسیاں ، مانیٹرنگ ڈیسک )صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس آج ایوان صدراسلام آباد میں ہو گی ۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے بتایا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی اور امیر جماعت اسلامی سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا ۔آل پارٹیز کانفرنس میں ملک بھر کی سیاسی قیادت شریک ہو گی، آل پارٹیز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال، فلسطین میں اسرائیلی جرائم پر غور ہو گا،آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ۔ تحریک انصاف کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، اے پی سی آج پیر کو سہ پہر تین بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں