احسن فتیانہ کو رہائی کے 6 گھنٹے بعد دوبارہ اٹھا لیا گیا
لاہور( سیاسی نمائندہ)پی ٹی آئی ایکس آفیشل پیج پر کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سے وابستہ ممبران اسمبلی کی ہراسمنٹ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔
بیرون ملک مقیم ایم این اے ریاض فتیانہ کے صاحبزادے کو عدالتی احکامات و مداخلت پر رہا کیا گیا اور 6 گھنٹے بعد دوبارہ اٹھا لیا گیا۔احسن ریاض فتیانہ کو 6 سے 7 پرائیویٹ گاڑیوں اور درجنوں نقاب پوش افراد نے دوبارہ اغوا کیا۔اس سب کا مقصد ایم این ایز کی وفاداریاں تبدیل کروا کرآئینی ترمیم میں ووٹ ڈلوانا ہے ۔