پی آئی اے کی پرواز شیڈول سے اڑھائی گھنٹے پہلے ٹورنٹوسے کراچی روانہ،کئی مسافر ایئرپورٹ پر ہی رہ گئے
لاہور (نیوز رپورٹر )پی آئی اے کی ٹورنٹوسے پرواز اڑھائی گھنٹے پہلے روانہ ہوگئی۔پرواز کے نصف درجن مسافر سامان سمیت ایئرپورٹ پر ہی رہ گئے ۔
پی کے 784 کوشیڈول کے مطابق چھ اکتوبر کی شام چار بجے ٹورنٹو سے کراچی روانہ ہونا تھا۔ پرواز وقت سے قبل ایک بج کر 34 منٹ پر254 مسافروں کے ساتھ روانہ ہو گئی۔ پرواز کے قبل از وقت جانے سے کئی مسافر بورڈنگ سے رہ گئے اور کئی مسافروں کا سامان بھی لوڈ نہ ہو سکا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز کا شیڈول پہلے سے تبدیل تھا،مسافروں کو اطلاع کر دی گئی تھی۔