نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں نومبر سے شروع: ایف بی آر

نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں نومبر سے شروع: ایف بی آر

اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین  نے کہا نان فائلرز کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا، نان فائلرز کا پورا ڈیٹا موجود ہے، انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں صرف 5 دن باقی ہیں۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کیخلاف قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کردی۔ ترجمان ایف بی آر نے خبردار کیا ہے اگر 14 اکتوبر تک نان فائلرز نے گوشوارے جمع نہ کرائے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انکے جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ بیرون ملک سفر پر پابندی، موبائل سمز بندش اور بجلی کنکشن منقطع کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں