ایس سی او اجلاس :ہوٹل ، شادی ہال بند ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی

 ایس سی او اجلاس :ہوٹل ، شادی ہال بند ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی

اسلام آباد،راولپنڈی (نیوز رپورٹر ، خبر نگار ،نیوزرپورٹر ،این این آئی)وزارت قومی صحت نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔۔۔

راولپنڈی میں 12 سے 16 اکتوبر تک ہوٹل ، کیفے شادی ہال ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند رہیں گے اس حوالے سے تمام ایس ایچ آوز نے تاجروں سے شورٹی بانڈ لینے کا عمل شروع کر دیا ،راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اجلاس کے حوالے سے مشترکہ چیک پوسٹ جے سی پی کو اپ گریڈ کر دیا ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو مقامی ہوٹل میں 24 گھنٹے میڈیکل سینٹر کے قیام کافیصلہ کیا گیا ہے ، عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت ،تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے ڈیپارٹمنٹس کو سر کلر جاری کر دیا گیا۔ ادھر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سلسلہ میں شہریوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان وضع کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں