کراچی میں مرنیوالے چینی آئی پی پیز مذاکرات میں شامل نہیں تھے :وزارت خزانہ

کراچی میں مرنیوالے  چینی آئی پی پیز مذاکرات  میں شامل نہیں تھے :وزارت خزانہ

اسلام آباد (اے پی پی)وزارت خزانہ نے کہا کہ کراچی دھماکا میں ہلاک ہونے والے چینی انجینئرزآئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہیں تھے۔

اپنے وضاحتی بیان میں ترجمان وزار ت خزانہ نے کہا کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے جس میں وہ پلانٹ بھی شامل ہے جس پر دونوں چینی انجینئر کام کر رہے تھے ۔ترجمان نے بتایا کہ تاہم ہلاک ہونے والے انجینئرز آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہیں تھے ۔ترجمان نے بتایا کہ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں پیدا کردہ کوئی بھی تاثر گمراہ کن اور بے بنیاد ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں