پختونخواہائوس سیل کرنے پرڈائریکٹر سی ڈی اے اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

 پختونخواہائوس سیل کرنے پرڈائریکٹر سی ڈی اے اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو سیل کرنے کیخلاف درخواست پرڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

 سیکرٹری ایڈمن خیبرپختونخوا کی درخواست کی سماعت کے دوران صوبائی حکومت کی جانب سے خرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ کے پی ہاؤس کو نوٹس دیئے بغیر سیل کر دیا گیا،چیف جسٹس نے کہا یہ پراپرٹی آپ کو 33 سال کی لیز پر دی گئی جو قابل توسیع ہے ، میں اس پر آرڈر پاس کروں گا۔بعد ازاں عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیااور سماعت آج تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں