سپریم کورٹ فیصلے کے باوجود حکم امتناع ،سینئر سول جج معطل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود حکم امتناع دینے پرسینئر سول جج انعام اللہ کو معطل کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے اور سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بناتے ہوئے فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیاہے اور چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج کے خلاف انکوائری کا بھی حکم دے دیا،سیشن جج کامران بشارت مفتی انکوائری افسر ہوں گے ،چیف جسٹس عامر فاروق نے سینئر سول جج انعام اللہ کوگزشتہ روز ہائیکورٹ طلب کیا تھا۔