آئینی ترامیم : ہو سکتا ہے لارجر بینچ تشکیل دیدیں:پشاور ہائیکورٹ

 آئینی ترامیم : ہو سکتا ہے لارجر بینچ تشکیل دیدیں:پشاور ہائیکورٹ

پشاور (ا ے پی پی)پشاور ہائیکورٹ نے آئینی ترامیم کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے آئینی ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ اسی نوعیت کے اور کیسز بھی ہیں، ان کے ساتھ اس درخواست کو بھی سنیں گے اور ہوسکتا ہے ان کیسز کے لیے ہم لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیں۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل علی گوہر درانی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت آئینی ترامیم کرنے جارہی ہے لیکن ابھی تک اس آئینی پیکیج کا مسودہ سامنے نہیں آیا، ہم نے درخواست آئینی ترامیم کا مسودہ پبلک کرنے کے لیے دائر کی ہے ، جو بھی ترامیم ہوں گی، پہلے ان کے مسودہ کو عوام  کے سامنے لایا جائے ، حکومت نے 14 اکتوبر کو اسمبلی کا اجلاس بلایا اور اسی دن اجلاس بار بار ملتوی کیا جاتا رہا۔بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں