9ایئرپورٹ غیرفعال،پروازیں نہ چلنے سے کروڑوں کا نقصان

9ایئرپورٹ غیرفعال،پروازیں نہ چلنے سے کروڑوں کا نقصان

لاہور (نیوز رپورٹر )پاکستان میں 33 ایئر پورٹس میں سے 9غیرفعال ،فلائٹس آپریشن نہ ہونے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کوکروڑوں کا نقصان ہونے لگا۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ غیر فعال ہونے کے باوجود عملہ تعینات ہے ، ہر ماہ تنخواہوں کی ادائیگی ودیگراخراجات ادارے پر بوجھ ہیں۔

بنوں، دالبندین، پارا چنار، خضدار، راولا کوٹ،مظفرآباد ایئرپورٹ سے فلائٹس آپریشن بند ہے ،سیدو شریف ، سیہون شریف اور سبی ایئرپورٹ سے بھی کئی برسوں سے فلائٹس آپریشن بند ہے ۔ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے )کے مطابق ایئرپورٹس پر پروازوں کی ڈائیورشنزکیلئے استعمال ہوسکتے ہیں،کوئی بھی ایئرلائن اپنا فلائٹ آپریشن شروع کرسکتی ہے ، فلائٹ سیفٹی اور ملک بھر میں ہوائی نیٹ ورک کی دستیابی سہولت کو یقینی بنا یاجارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں