علی محمد خان نے ڈی چوک پر احتجاج کی مخالفت کردی

علی محمد خان نے ڈی چوک پر  احتجاج کی مخالفت کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی کال کی مخالفت کردی۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی موقف ہے ایس سی او کے موقع پر احتجاج نہیں ہونا چاہیے لیکن ہمیں اسی طرح سے دیوار سے لگایا جائے گا تو پھر ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم نہیں آئینی تقسیم ہیں، حکومت کو ایک جگہ سے خطرہ ہے اور وہ ہے سپریم کورٹ، یہ حکومت بچانے کے لیے نظام کو منہدم کر رہے ہیں، حکومت والے عدل کے نظام کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، نیت ٹھیک ہو تو راستہ نکل ہی آتا ہے ، لیکن ان کی نیتوں میں فتور ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں