پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو گرفتار

پی ٹی آئی سینیٹر  سیف اللہ ابڑو گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو گرفتار کرلیا ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق سیف اللہ ابڑو کو جی الیون تھری میں پی ایچ اے فلیٹس سے گرفتار کیا گیا ۔

پولیس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے عزیز سرکاری ملازم عرفان ہالیپوتہ کو بھی ساتھ لے گئی ۔ گرفتاری کے بعد عرفان ہالیپوتہ کے گھر والوں نے مختلف تھانوں سے رابطہ کیا ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس گرفتاریوں سے متعلق تسلی بخش جواب نہیں دے رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں