ملکی سیاسی صورتحال ،جماعت اسلامی نے آج بڑا اجلا س بلالیا

ملکی سیاسی صورتحال ،جماعت اسلامی نے آج بڑا اجلا س بلالیا

لاہور(سیاسی نمائندہ )ملک کی موجود سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے امیر جماعت اسلامی نے آج بڑا اجلاس طلب کرلیا ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن تاریخی اجلاس کی صدارت کریں گے ،وہ آج ساڑھے 10بجے جماعت اسلامی کے 46 ہزار ارکان سے خطاب کرینگے ۔

کسی بھی پارٹی کی طرف سے براہ راست تمام ارکان کی شرکت کا یہ پہلا اجلاس ہو گا،جماعت اسلامی کے ارکان کیلئے تمام اضلاع میں آن لائن اجلاس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اورحق دو عوام کو تحریک کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں