سبی :موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کا دستی بم حملہ ،2مزدور زخمی
سبی (نامہ نگار )سبی سے بارہ کلو میٹر دور مل گورگیج میں نامعلوم موٹر سائیکل سواردہشت گردوں نے بچاؤبند پر کام کرنے والے بلڈورز پر دستی بم سے حملہ کردیا جس سے دو مزدور زخمی ہوگئے ۔
اسسٹنٹ کمشنر سبی سید منصور شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ گاؤں مل گورگیج میں ایک بلڈوزر بچاؤ بند کے کام میں مصروف تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا ،زخمی 2مزدوروں کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیا گیا ۔