منی لانڈرنگ کیس:پرویزالٰہی کی بہو زارا کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور (اے پی پی)لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں چودھری پرویز الٰہی کی بہو زارا الٰہی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی جبکہ عدالت نے پرویز الٰہی کو طلب کرتے ہوئے سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی ۔
فاضل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی۔