اسلحہ ،شراب کیس:گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

اسلحہ ،شراب کیس:گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار

اسلام آباد،پشاور(اپنے نامہ نگارسے ،آئی این پی)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تھانہ بہارہ کہو کے مقدمہ کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہورالحسن عدالت پیش جبکہ تفتیشی افسر نہ آئے ، بیلف کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت پیش کرتے ہوئے بتایاگیا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی ،استدعا ہے کہ مہلت دی جائے ،عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت23 اکتوبر تک ملتوی کردی،ادھر پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی نا اہلی کی درخواست دوبارہ اعتراضات لگا کر واپس کردی۔ پشاور ہائی کورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہاوزیراعلٰی کو عہدے سے ہٹانے کا آئینی طریقہ کار موجود ہے وزیراعلیٰ کو ہٹانے کیلئے ہائی کورٹ متعلقہ فورم نہیں ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں