اسلام آباد اور لاہور میں چھاپے ،42 پی ٹی آئی کارکن گرفتار
راولپنڈی ، لاہور (خبرنگار، کرائم رپورٹر ، سیاسی نمائندہ ، نیوز ایجنسیاں ) 15اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک میں پی ٹی آئی کی احتجاجی کال کے باعث پولیس نے پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ، 7 کارکن گرفتار کر لیے گئے۔
، پولیس نے پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کے گھر پر چھاپہ مارا ۔سابق ایم پی اے وحید قاسم، عارف عباسی، راشد حفیظ کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے ۔ٹیکسلا، روات، گوجر خان اور کلرسیداں میں چھاپے مارے گئے ۔لاہور پولیس نے دوبارہ کریک ڈاؤن شروع کردیا ، ڈیفنس، کوٹ لکھپت، جوہرٹاؤن، ٹاؤن شپ ،مصطفی ٹاؤن ، اسلام پورہ،ساندہ، مغلپورہ سمیت دیگرعلاقوں میں بھی چھاپے مارے گئے ، مطلوب اور فہرستوں کے مطابق 35 سے زائد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔ تیاریوں میں مصروف پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کوحراست میں لے لیا۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کی 15 اکتوبر احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے پنجاب تنظیم کی زیر صدارت اجلاس زوم میٹنگ پر منعقد کیا گیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی شرکت کی۔پنجاب تنظیم نے احتجاج کے حوالے ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایات دیں۔تمام ٹکٹ ہولڈر 30 سے 50 کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیلئے روانہ ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔آج شام تمام قیادت اور کارکنوں کو اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان عوام کے لیے یہ اہم اعلان کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کرے گی ، یہ احتجاج بانی پی ٹی آئی تک رسائی کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ ایکس پر جاری ویڈیو پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی آڑ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی کارروائی کی جا رہی ہے ،ہمارے شکوک و شہبات بڑھ رہے ہیں۔، ہم چاند تارے توڑ کر لانے کا مطالبہ نہیں کر رہے ہیں، ہمارا مطالبہ آئین، قانون اور قیدیوں کے حقوق کے عین مطابق ہے ۔سب سے زیادہ خطرہ تو مجھے ہے کہ اگر مجھے گرفتار کر لیا گیا تو مجھے قتل کر دیا جائے گا، یا بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔