حکومت کی توجہ کاروبار میں آسانی کرنے پر مرکوز:وزیر پٹرولیم

حکومت کی توجہ کاروبار میں آسانی  کرنے پر مرکوز:وزیر پٹرولیم

اسلام آباد (این این آئی) وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا حکومت معیشت کو متنوع بنانے ، برآمدات اور مجموعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حکومت کی توجہ بیوروکریٹک رکاوٹوں سے زیادہ خوش آئند، کاروباری دوستانہ نقطہ نظر کی طرف منتقل کرکے کاروبار کرنے میں آسانی بہتر بنانے پر مرکوز ہے ۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ غربت میں کمی اور معاشی ترقی آگے بڑھانے کیلئے اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا ہمیں بحیثیت قوم اور اپنی سیاسی قیادت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ یہ عزم کرنا چاہیے کہ ریاست مخالف عناصر کو کبھی بھی اپنے ملک کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ۔ معاشی بحالی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار ہے جس نے مختلف اداروں کے درمیان تعاون تیز کیا ، سرمایہ کاری کے مواقع اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا سعودی عرب نے تعلقات کو فروغ اور ترقی پر مرکوز شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ دونوں ممالک عالمی صنعتی انقلاب کے چیلنجز اور مواقع سے نمٹنے کیلئے ہاتھ ملانے کے لیے تیار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں