بھارتی جیل سے رہا 7 پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے
کراچی(سٹاف رپورٹر)بھارتی قید سے 7 برس بعد رہائی پانے والے 7 پاکستانی ماہی گیر کراچی پہنچ گئے اور بھارتی جیلوں میں خود پر بیتے مظالم کی داستانیں سنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی انسانی حقوق کا تحفظ نہیں ملا،بھارتی حکام پاکستانی قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز ظلم کرتے ہیں۔ واہگہ بارڈر کے ذریعے ریلیز کئے گئے 7 ماہی گیر گزشتہ روز ایدھی سنٹر ٹاور پہنچے ، جہاں ان کے گھر والے ، عزیز و اقارب نے استقبال کیا، ہار اور پھول ڈال کر گلے لگایا۔ رہائی پانے والوں میں گل شیر، ثمر، غلام مصطفیٰ، راجن ، سوگنجو ، عبداللہ اور دیگر شامل ہیں۔