آئینی ترامیم ،ایم کیوایم نے تجاویز پیپلز پارٹی کے حوالے کردیں
کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ پاکستان کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار اور سید امین الحق سے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن اور ڈاکٹر عاصم حسین نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس اہم ملاقات میں ایم کیو ایم وفد نے آئینی ترمیمی پیکیج کیلئے اپنی تجاویز پیپلز پارٹی کے سامنے رکھ دیں۔ ایم کیو ایم کی آئینی ترمیمی پیکیج کیلئے تجاویز میں ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کی ترمیم بھی شامل ہے ۔ ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے آئینی ترمیم ضروری ہے ،اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے مزید ملاقاتیں ہونگی،اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی موجود تھے ۔