انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع
اسلام آباد (اے پی پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔
ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسو سی ایشنز کی درخواست اور بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی۔