افواہوں سے امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنیکی کو شش کی گئی :شہر بانو

 افواہوں سے امن وامان کا مسئلہ پیدا کرنیکی کو شش کی گئی :شہر بانو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اے ایس پی شہر بانو نقوی نے کہا لاہور میں سوشل میڈیا پر ایک نجی تعلیمی ادارے کے حوالے سے غیر مصدقہ واقعہ کو بنیاد بنا کر افواہوں کے ذریعے شہر میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

اندراج مقدمہ کے لئے مصدقہ خبر ہونا ضروری ہے ۔ کسی بھی ایسے واقعہ کی صورت میں پولیس خود اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرے گی مگر اس کے لئے ٹھوس شواہد اور مدعی کا موجود ہونا لازمی ہے ۔ عوام سے درخواست ہے غلط خبر پر کسی کے گھر والوں کو ذہنی اذیت میں نہ ڈالیں۔ اگر ایسا سانحہ کسی بیٹی بہن کیساتھ ہو تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ ضرور درج کرتی۔شہر بانو نقوی کے ہمراہ بچی کے والد اور چچا نے کہا کہ ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ والد کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی گھر میں پھسل گئی، کمر پر چوٹ آئی جس وجہ سے بیٹی آئی سی یو میں گئی۔ ہم نے پولیس کو اپنی بیٹی کی میڈیکل رپورٹس مہیا کر دی ہیں، بیٹی کے حوالے سے احتجاج کی ویڈیو دیکھ کر انتہائی تعجب ہوا، جن کی بیٹیاں ہیں وہ اس درد کو محسوس کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں