منی بجٹ کاامکان، 130ارب کے ٹیکس اقدامات تجویز
اسلام آ باد (آئی این پی )رواں مالی سال منی بجٹ آنیکا امکان ، حکومت نے آئی ایم ایف کو ممکنہ منی بجٹ کے لیے تجاویز سے آگاہ کردیا ہے ۔دستاویز کے مطابق ٹیکس ریونیو میں شارٹ فال کی صورت میں 130 ارب روپے ہنگامی ٹیکس اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
مشروبات یا ڈرنکس پر 5 فیصدایکسائز ڈیوٹی بڑھانے اور مشینری کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس ٹیکس کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔ کمرشل امپورٹرزپر ایک فیصد ٹیکس اور صنعتی خام مال کی درآمد پر ایک فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس بھی تجویز کیا گیا ہے ۔ دستاویز کے مطابق سپلائیزپر ایک فیصد ٹیکس لگانے اور ٹھیکوں پر بھی ایک فیصد اضافی ٹیکس کی تجویز ہے ۔ دستاویز کے مطابق ان اقدامات سے حکومت کو ماہانہ 2.3 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔