پٹرول کی قیمت برقرار ڈیزل 5روپے لٹرمہنگا
اسلام آباد (دنیا نیوز)حکومت نے پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا ۔
پٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل 5 روپے لٹر مہنگا کردیا گیا۔وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 247 روپے 3 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 251.29 روپے ہوگئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا۔