ہیلتھ اتھارٹی میں 919 ڈینگی گھوسٹ ملازمین کاانکشاف
لاہور (بلال چودھری )ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر انسدادِ ڈینگی گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ،ڈینگی کے دوسرے بیچ کے 1780 ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں مل رہیں ، 1780 ملازمین میں سے صرف 861کی تصدیق ، باقی 919 ملازمین کی تصدیق ہی نہ ہو سکی۔
مختلف ٹاؤنز کے ڈی ڈی ایچ او نے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 13 کروڑ مانگے ،سی ای او ہیلتھ لاہور نے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے 13 کروڑ کا فنڈ منظور کرایا، پی آئی ٹی بی سے شفافیت اور تصدیقی عمل کے بعد صرف 861 ملازمین کی تصدیق ہو سکی ،شالامار ٹاؤن کیلئے 234 ملازمین کا بجٹ مانگا گیا ،189 ملازمین کی تصدیق ہو سکی ،ڈی ڈی ایچ او نے 1 کروڑ 78 لاکھ 59 ہزار طلب کیا، شالا مار ٹاؤن میں 45 ملازمین گھوسٹ ، واہگہ ٹاؤن نے 207 ملازمین کا بجٹ مانگا ،صرف 3 ملازمین کی تصدیق ہو سکی ، واہگہ ٹاؤن میں 204 ڈینگی ملازمین گھوسٹ ،سمن آباد ٹاؤن میں 130 ملازمین کا بجٹ،117کی تصدیق، 13 گھوسٹ ملازمین، عزیز بھٹی ٹاؤن میں 125 میں 89 کی تصدیق، 36 گھوسٹ ملازمین نکلے ۔ نشتر ٹاؤن میں 181 ملازمین کا بجٹ مانگا گیا،صرف 41 کی تصدیق،140 ملازمین گھوسٹ، کینٹ ٹاؤن میں 269 ملازمین کا بجٹ طلب، صرف 1 کی تصدیق، کینٹ ٹاؤن میں 269 میں سے 268 گھوسٹ ملازمین ، علامہ اقبال ٹاؤن کے 143 میں سے 108 کی تصدیق ،35 گھوسٹ نکلے ۔گلبرگ میں 171 ملازمین میں سے 105 گھوسٹ، 66 کی تصدیق ،داتا گنج بخش ٹاؤن کے 205 میں سے 162 کی تصدیق، 43 گھوسٹ ملازمین نکلے ، راوی ٹاؤن میں 115 ملازمین میں78 کی تصدیق ،37 گھوسٹ تھے ۔ صوبائی وزیر صحت پرائمری سیکنڈری خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کیخلاف فوری سخت ایکشن لیا جائے گا۔