خصوصی کمیٹی میں پی ٹی آئی نے ایک بھی تجویز پیش نہیں کی :عرفان صدیقی
اسلام آباد(نامہ نگار)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے آئینی ترامیم کو دھڑا بندی سیاست سے دیکھا جا رہا ہے۔
شاید کچھ لوگ نہیں چاہتے جیلوں میں پڑے ہزاروں قیدیوں کی مشکلیں آسان ہوں۔ ایکس پر اپنے بیان میں سینئر لیگی رہنما نے کہا مجوزہ آئینی ترامیم کی مخالفت کرنے والے ایک بھی ایسی شق کی نشاندہی نہیں کر پا رہے جو کسی بنیادی انسانی حق، عوامی مفاد، آئین کی روح یا عدلیہ کی آزادی کے منافی ہو۔ خصوصی کمیٹی کی سات میٹنگز میں پی ٹی آئی نے ایک بھی سفارش یا تجویز پیش نہیں کی۔