بانی پی ٹی آئی کیساتھ نرمی برتی گئی خواجہ آصف کا جمائمہ کو جواب
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ انکے بیٹوں کے والد کے ساتھ مستقل طور پر نرمی برتی گئی۔
اس شخص نے اپنے مخالفین کیلئے کبھی نرمی نہیں دکھائی تھی،نواز شریف کو اپنی قریب المرگ اہلیہ سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی تھی۔ اپوزیشن رہنماؤں کو بغیر الزام کے جیل میں رکھا گیا تھا۔