ضلعی حکومتوں کی تحلیل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے نمائندے کوبھی پیش ہونیکی ہدایت

ضلعی حکومتوں کی تحلیل، سیکرٹری  لوکل گورنمنٹ کے نمائندے  کوبھی پیش ہونیکی ہدایت

لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے ضلعی حکومتوں کو تحلیل کرنے کیخلاف کیس میں الیکشن کمیشن اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے 12 نومبر کو رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے نمائندے کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کردی،عدالت نے حکم دیا کہ گریڈ سترہ سے کم کاکوئی افسر اس کیس میں لوکل گورنمنٹ کی طرف سے عدالت پیش نہ ہو،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رانا شمشاد نے ہدایات لینے کی مہلت طلب کرلی،سابق لارڈ میئرلاہور کرنل مبشر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ حکومت پنجاب نے کسی قانونی جواز کے بغیر ضلعی حکومتیں تحلیل کیں،استدعا ہے کہ عدالت ضلعی حکومتیں بحال کرنے کا حکم دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں